16 اپریل 2012 - 19:30

ہندوستان کے وزير اعظم نے بائيں بازو کے چھاپہ ماروں کو ملک کي داخلي سلامتي کے لئے سخت چيلنج قرار ديا ہے۔

ابنا: نئي دہلي سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزير اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے ملک کي داخلي سلامتي کے بارے ميں منعقدہ کانفرنس سے خطاب ميں کہا کہ جب تک ہندوستان ميں بائيں بازوں کے چھاپہ ماروں کي کاروائي اور  دہشتگردي جاري رہے  گي اس وقت تک ملک کو داخلي سلامتي ميں سخت چلينجوں کا سامنا رہے گا۔ 

انہوں نے اپنے خطاب ميں  اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ  بائيں بازو کے انتہا پسندوں کے خلاف جدوجہد کا راستہ طولاني ہے ، کہا کہ حکومت نے دور افتادہ علاقوں اور ديہي بستيوں ميں بائيں بازو کي انتہا پسند تنظيموں کا اثر و رسوخ کم کرنے  اور پوليس فورس کو جديد تقاضوں کے مطابق تيار کرنے کي مہم  کا آغاز کرديا ہے۔ 

ہندوستان کے وزير اعظم نے دہشتگردي کے خلاف اپني حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انٹيليجنس ايجنسيوں کي تقويت کي طرف اشارہ کيا اور کہا کہ ہميں دہشتگردي کے مقابلے ميں اپنے دفاعي  مورچے کو ہر حال ميں مضبوط کرنا ہے۔
.......

/169